بھارت میں عاطف اسلم کا کنسرٹ بھی منسوخ
کنسرٹ ہوا تو ناخوشگوار واقعہ کی ذمے دار ضلعی انتظامیہ ہوگی، اکھل بھارتیہ ہندو کرانتی دل
بھارت میں انتہا پسند ہندؤں کی دھمکیوں پر شفقت امانت علی خان کے بعد معروف پاکستانی گلوکارعاطف اسلم کا کنسرٹ بھی منسوخ کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عاطف اسلم کاکسنرٹ 15 اکتوبرکو بھارتی ریاست ہریانہ کے گڑگاؤں میں ہوناتھا جسے ہندو انتہا پسند تنظیم اکھل بھارتیہ ہندو کرانتی دل کی دھمکیوں کے بعد منسوخ کردیا گیا بتایا گیا ہے کہ اکھل بھارتیہ ہندو کرانتی دل کے رہنماؤں نے ڈپٹی کمشنر کو ایک خط میں کسنرٹ منسوخ کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ کنسرٹ پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی زمہ دار ضلعی انتظامیہ ہوگی۔ جس پر انتظامیہ نے اجازت نامہ منسوخ کردیا۔
اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر ہم نے کنسرٹ کی انتظامیہ کو کہا ہے کہ اس ایونٹ کے انعقاد سے کوئی ناخوشگوار واقع رونما ہوسکتا ہے دریں اثنا کنسرٹ کے آرگنائزرز کنسیپٹ انٹرٹینمنٹ نے عاطف اسلم کا یہ کنسرٹ 29اکتوبر کو گڑگاؤں کے لیسئر ویلی پارک میں کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔