ضمنی انتخابات کا شور مچانے والے عام انتخابات میں شکست سے دوچار ہوں گے عمران خان

ضمنی الیکشن کی کوئی اہمیت نہیں، اصل اہمیت عام انتخابات کی ہوتی ہے عمران خان

ضمنی الیکشن کی کوئی اہمیت نہیں، اصل اہمیت عام انتخابات کی ہوتی ہے عمران خان فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات کا شور مچانے والے عام انتخابات میں شکست سے دوچار ہوں گے۔



میلسی میں رکن پنجاب اسمبلی سردار خان کھچی کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف عام انتخابات میں جنوبی پنجاب سمیت پاکستان بھر میں کامیابی حاصل کرے گی، ضمنی الیکشن کا ڈھنڈورا پیٹنے والے عام انتخابات میں اپنی شکست سے بوکھلا جائیں گے۔


چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ضمنی الیکشن کی کوئی اہمیت نہیں، اصل اہمیت عام انتخابات کی ہوتی ہے اور آئندہ ہونے والے عام انتخابات میں ہر کسی کو اپنی طاقت کا اندازہ ہوجائے گا۔

Load Next Story