کراچی حصص مارکیٹ اتارچڑھاؤ کے بعد مندی کا شکار

انڈیکس 20پوائنٹس کمی سے 16787ہوگیا،357میں سے197کمپنیوں کے بھائو گرگئے


Business Desk December 11, 2012
سرمایہ کاروں کو 7 ارب 14 کروڑ روپے کانقصان، 18 کروڑ 91 لاکھ حصص کا لین دین۔ فوٹو : فائل

کراچی اسٹاک ایکسچینج پیر کو اتارچڑھائو کے بعد مندی کاشکار ہوگئی، سرمایہ کاروں نے زری پالیسی کے اعلان سے قبل نئی سرمایہ کاری سے گریز کیا۔

مندی کے نتیجے میں مارکیٹ سرمائے میں 7 ارب 14 کروڑ 23 لاکھ 46 ہزار 734 روپے کی کمی ہوئی، بنچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 20.37 پوائنٹس کی کمی سے 16787.54 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس 21.14 پوائنٹس گھٹ کر 13600.07 پوائنٹس کی سطح پر آگیا،اس کے علاوہ کے ایس سی آل شیئر انڈیکس 20.11پوائنٹس اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 102.41 پوائنٹس نیچے آگیا، ایک موقع پر 80.83 پوائنٹس کی تیزی بھی ریکارڈ کی گئی۔

2

تاہم بعض شعبوں میں فروخت کا دبائو بڑھنے کے باعث مارکیٹ 16777.49 پوائنٹس تک بھی گرگئی تاہم معمولی سپورٹ ملنے پر ذرا سی بہتری کے بعد کے ایس ای100 انڈیکس 16787.54پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ میں 357 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے140 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 197 کمپنیوں کے بھائو میں کمی اور 20کمپنیوں کے دام مستحکم رہے، مجموعی طور پر 18کروڑ 91لاکھ 5ہزار 410 حصص کا کاروبار ہوا جبکہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز جمعہ کو 31 کروڑ 34لاکھ27ہزار930 حصص کا لین دین ہوا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں