کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان اور بھارت سے رابطے میں ہیں امریکا

اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کی پاکستان اور بھارت سے تحمل کی اپیل


ویب ڈیسک September 30, 2016
کشیدگی ختم کرنے کے لئے دونوں ممالک سے رابطے میں ہیں، جان کربی . فوٹو: فائل

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی ختم کرنے کے لئے دونوں ممالک سے رابطے میں ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ جان کربی کا میڈیا نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی کشیدگی پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، کشیدگی ختم کرنے کے لئے دونوں ممالک سے رابطے میں ہیں جب کہ دونوں ممالک کی افواج بھی آپس میں رابطے میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے تمام شراکت داروں سے مل کر کام کر رہے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: بھارتی فوج کی دراندازی سے پاک فوج کے 2 جوان شہید

دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے بھی لائن آف کنٹرول پر پاکستان اور بھارت کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک سے تحمل کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر متعلقہ حکام سے رابطے میں ہیں اور اقوام متحدہ کا ملٹری آبزرور گروپ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں سے آگاہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |