میر پور خاص کے یتیم خانے میں آتشزدگی سے 5 بچے جاں بحق

بستر کے نیچے جلنے والی مچھر مار کوائل آتشزدگی کی وجہ بنی، ایس ایس پی رخسار احمد


ویب ڈیسک September 30, 2016
ریسکیو اہلکاروں نے عمارت میں موجود 90 بچوں کو بحفاظت باہرنکال لیا۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

بیت المال کے تحت قائم ہوم سوئٹ ہوم میں آتشزدگی سے 5 بچے جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق میر پور خاص کے علاقے لیاقت ٹاوٴن میں واقع ہوم سوئٹ ہوم کے ایک کمرے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے کمرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائربریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پا لیا تاہم 5 بچے جھلسنے کے باعث جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو اہلکاروں نے عمارت میں موجود 90 بچوں کو بحفاظت باہرنکال لیا۔ دوسری جانب ایس ایس پی میرپور خاص رخسار احمد کھاوڑ کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کی وجہ بستر کے نیچے جلنے والی مچھر مار کوائل تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |