چیف جسٹس انورظہیرجمالی کا بھارت میں گلوبل کانفرنس میں شرکت سے انکار

بھارتی ہائی کمشنرگوتم بمبے والا نے خود چیف جسٹس سے ملاقات کرکے انہیں 2 ماہ قبل جولائی میں دعوت نامہ دیا تھا


ویب ڈیسک September 30, 2016
کانفرنس 21 سے 23 اکتوبرکوبھارت میں منعقد ہونا ہے. فوٹو: فائل

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انورظہیر جمالی نے بھارت میں گلوبل کانفرنس میں شرکت سے انکارکردیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق چیف جسٹس پاکستان انورظہیرجمالی نے پاک بھارت کشیدگی کے باعث بھارت میں گلوبل کانفرنس میں شرکت سے انکارکردیا ہے جب کہ دفترخارجہ بھی چیف جسٹس کے بھارت جانے کا گرین سگنل دے چکا تھا۔ کانفرنس 21 سے 23 اکتوبرکوبھارت میں منعقد ہونا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: پاک فوج کا بھارت کو کرارا جواب

کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھارتی چیف جسٹس کی جانب سے دی گئی تھی، جس کا دعوت نامہ بھارتی ہائی کمشنرگوتم بمبے والا نے خود چیف جسٹس سے ملاقات کرکے انہیں 2 ماہ قبل جولائی میں دعوت نامہ دیا تھا۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی جانب سے جاری بربریت اوراڑی حملے پرحملے کے بعد پاکستان پربے بنیاد الزامات کے باعث دونوں ممالک کے درمیان سخت کشیدگی ہوچکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں