ملک بھرکے سینماؤں پر بھارتی فلموں کی نمائش بند

سینما مالکان نے ٹی وی چینلوں سے بھارتی ڈرامے بھی ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے


ویب ڈیسک September 30, 2016
امکان ہے کہ آج سینما مالکان اورایگزیبیٹرزبھارتی فلموں پر پابندی لگانے کا باقاعدہ اعلان کردیں گے: فوٹو: فائل

MINGORA: ملک بھر کے سینما مالکان نے لائن آف کنٹرول پربھارتی جارحیت کے باعث غیر معینہ مدت کے لیے بالی ووڈ فلموں کی نمائش روک دی ہے۔

بھارتی پروڈیوسرزایسوسی ایشن کی جانب سے پاکستانی فنکاروں پرپابندی کے بعد پاکستانی سینیما مالکان نے بھی حالات ٹھیک ہونے تک بھارتی فلمیں ہٹانا شروع کردی ہیں۔ امکان ہے کہ آج سینما مالکان اورایگزیبیٹرزبھارتی فلموں پر پابندی لگانے کا باقاعدہ اعلان کردیں گے جب کہ سینما مالکان نے ٹی وی چینلوں سے بھارتی ڈرامے بھی ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: بھارتی پروڈیوسرز ایسوسی ایشن نے پاکستانی فنکاروں پر پابندی لگادی

سپر سینما نیٹ ورک نے تمام فلمیں ہٹا لیں ہیں جہاں آج سے دو ہفتوں تک کوئی بھارتی فلم نہیں چلائے گا جب کہ ایٹرئیم کراچی، سینٹورس اسلام آباد نے بھی پابندی کی حمایت کر دی ہے۔ ترجمان سپرسینما نیٹ ورک خرم گلتساب کا کہنا ہے کہ حالات اتنے کشیدہ ہو گئے ہیں کہ ہمیں پاکستانی افواج اورلوگوں کے احساسات کا خیال رکھنا چاہیئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں