پاکستانی فنکاروں کی حمایت پرسلمان خان کوشیوسینا کی دھمکیوں کا سامنا
سلمان خان اپنے کام سے کام رکھیں اور پاکستانی فنکاروں کی حمایت سے باز آجائیں، شیوسینا کی دھمکی
بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی جانب سےانڈین موشن پکچرز پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے فیصلے کے خلاف بیان دینے پر ہندو انتہا پسند جماعت شیوسینا دھمکیوں پر اتر آئی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: سلمان خان کی بالی ووڈ میں پاکستانی فنکاروں پرپابندی کی مخالفت
گزشتہ روز انڈین موشن پکچرز پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کی جانب سے پاکستانی فنکاروں اور ٹیکنیشنز پر پابندی عائد کردی گئی تھی جب کہ اس فیصلے کے بعد سلمان خان نے ایک تقریب میں ایسوسی ایشن کے فیصلے پر تنقید کی تھی اورپاکستانی فنکاروں اور دہشت گردوں میں فرق کرنے پر زور دیا تھا لیکن اب ہندو انتہا پسند جماعت دبنگ خان کے خلاف میدان میں آگئی ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: فواد اورماہرہ کی فلمیں ریلیزسے نہ روکی جائیں
بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو انتہا پسند جماعت شیو سینا نے پاکستانی فنکاروں کی حمایت پر سلمان خان کو شدید نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے کہا ہےکہ سلمان خان نے دہشت گردی کے باوجود پاکستان کے خلاف کبھی بھی آواز نہیں اٹھائی ہے بلکہ ان کے فنکاروں کی حمایت کررہے ہیں لہٰذا انہیں سوچنا چاہیے کہ یہ وقت پاکستانیوں کی حمایت کا نہیں ہے۔ شیوسینا کا کہنا ہےکہ سلمان خان اداکار ہیں جن کی ہم سب عزت کرتے ہیں لیکن اپنے کام سے کام رکھیں اور پاکستانی فنکاروں کی حمایت سے باز آجائیں۔
شیو سینا کی جانب سے مزید کہا گیا کہ سلمان خان کوسبق سیکھانے کی ضرورت ہے جب کہ اگرسلمان خان کو پاکستانی اداکاروں سے پیارہے تو وہ پاکستان چلے جائیں۔