ٹیلر نے کیوی مینجمنٹ پر جھوٹ بولنے کا الزام عائد کردیا

مختلف فارمیٹس کی ٹیموں کیلیے الگ کپتانوں کی بات نہیں بتائی گئی تھی، سابق قائد


Sports Desk December 11, 2012
ون ڈے قوانین میں نئی تبدیلیوں کی وجہ سے میرا بیٹنگ آرڈر میں نیچے کھیلنا مفید رہے گا، برینڈن میک کولم فوٹو : اے ایف پی / فائل

سابق کپتان روس ٹیلر نے الزام عائد کیا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ کی مینجمنٹ ان کے حوالے سے جھوٹ بول رہی ہے۔

انھوں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ انھیںمختلف فارمیٹس کیلیے الگ الگ کپتان مقرر کرنے کے بارے میں کوئی بات نہیں کی گئی تھی، جب ٹیلر سے پوچھا گیا کہ سری لنکا میں جوکچھ پیش آیا کیا اس پر مینجمنٹ غلط بیانی سے کام لے رہی ہے تو انھوں نے کہا کہ یہ بات کہنے میں اچھی نہیں مگرحقیقت ہے، مجھے کوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ میں ڈائریکٹر کرکٹ جان بکانن سے کہنے والا ہوں کہ وہ جنوبی افریقہ کے ٹور کیلیے نئے کپتان کا تقرر کریں،الگ الگ کپتانوں والی بات تو انھوں نے مجھے گذشتہ پیر کو فون کرکے بتائی۔

4

دریں اثنا نیوزی لینڈ کا کپتان بننے کے بعد برینڈن میک کولم ون ڈے میں نچلے نمبرز پر بیٹنگ کریں گے، انھیں حال ہی میں رونما ہونے والے ڈرامے کے بعد تینوں فارمیٹس کا کپتان مقرر کیا گیا،ان کی پہلی آزمائش رواں ماہ شیڈول دورہ جنوبی افریقہ ہے۔ برینڈن میک کولم نے کہا کہ ون ڈے قوانین میں نئی تبدیلیوں کی وجہ سے میرا بیٹنگ آرڈر میں نیچے کھیلنا مفید رہے گا، ہماری ٹیم میں ایسے کھلاڑی موجود جو ٹاپ آرڈر پر اچھا پرفارم کرسکتے ہیں، میں اس بارے میں کوچ مائیک ہیسن اور دیگر سے بات کرنے کے بعد حتمی فیصلہ کروں گا۔

یاد رہے کہ قیادت سے ہٹائے جانے کی وجہ سے روس ٹیلر جنوبی افریقہ جانے سے انکار کر چکے، اس وجہ سے کیوی سائیڈ کو مڈل آرڈر میں اپنے قابل بھروسہ بیٹسمین کا ساتھ حاصل نہیں ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں