ہیلمٹ کیم نے شائقین کرکٹ کیلیے سنسنی مزید بڑھا دی

بگ بیش میچ دیکھنے والے ٹی وی ناظرین خود کو بیٹنگ کرتا محسوس کرنے لگے


Sports Desk December 11, 2012
جب شین واٹسن نے ڈگ بولنجر کو 2 چھکے رسید کیے تو ناظرین کو ایسا لگا جیسے وہ خود ہی بیٹسمین کی جگہ کریز پر موجود اور گیند کو گرائونڈ پار کرتا دیکھ رہے ہیں۔ فوٹو : فائل

بگ بیش میں ہیلمٹ کیم نے شائقین کرکٹ کیلیے سنسنی مزید بڑھا دی۔

اتوار کو ہوبارٹ کیخلاف میچ میں برسبین ہیٹ کے شین واٹسن پہلی مرتبہ کرکٹ میں کیمرے والا ہیلمٹ پہن کراترے، جب انھوں نے ہوبارٹ کے فاسٹ بولر ڈگ بولنجر کو دو بڑے چھکے رسید کیے تو ہیلمٹ کیم کی وجہ سے ٹی وی ناظرین کو ایسا لگا جیسے وہ خود ہی بیٹسمین کی جگہ کریز پر موجود اور گیند کو گرائونڈ پار کرتا دیکھ رہے ہیں۔

اسی طرح جب بولنجر نے 145 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرائی تو ناظرین کو وہ گولی کی طرح اپنی جانب لپکتی دکھائی دی، بعد میں انھوں نے شکر ادا کیا کہ وہ ٹی وی لائونج میں بیٹھے ہوئے ہیں۔

6

جہاں انھیں کوئی خطرہ نہیں ہے۔ مختلف حلقوں نے تمام قسم کی کرکٹ میں ہیلمٹ کیم استعمال کرنے کا مطالبہ کیا کیونکہ اس سے ایکشن کو مزید قریب سے دیکھنے کا موقع میسر آتا ہے۔ دریں اثنا برسبین ہیٹ کے خلاف اپنی ٹیم کو 57 رنز جڑ کر فتح دلانے والے ہوریکنز کے ون ڈائون بیٹسمین ٹریوس برٹ کے بیٹ سے گیند ٹکرا کر وکٹ کیپر کرس ہارٹلی کے ہاتھوں میں گئی، تاہم امپائرز نے گیند کے گلوز میںجانے سے قبل گھاس کو چھونے کی وجہ سے برٹ کو ناٹ آئوٹ قرار دیا، بعد ازاں انھوں نے مذاق میں کہا کہ اگر امپائرز میری ہیلمٹ میں لگے کیمرے کی فوٹیج کا جائزہ لیتے تو فوراً واپسی کا اشارا کر دیتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں