ڈاؤ یونیورسٹی میں ادویات کی افادیت معلوم کرنے کا تحقیقی مرکز قائم

مرکزمیں ملک میں تیاردوائوںکی افادیت اورجسم میںان کے رویوں کاپتہ لگایا جاسکے گا،علم الادویہ پرمشتمل ماہرین کابورڈ قائم.


Tufail Ahmed December 11, 2012
تشخیصی کٹس،ہیپاٹائٹس،اینٹی باڈیز،ریبیزویکسین تیارہونگی،بائیوٹیک سینٹر قائم،ٹیسٹوں کے فوری نتائج حاصل ہونگے،مسعود حمید. فوٹو : ای نیوز

ڈائویونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے انسانی جسم میں دواؤںکے رویے کوچیک اوردواؤںکی افادیت معلوم کرنے کیلیے پہلا انسٹیٹیوٹ آف فارما سوٹیکل اینڈ انوائرمنٹل ریسرچ سینٹر قائم کردیا۔

یہ ملک کا پہلا تحقیقی مرکز ہے جہاں ڈائویونیورسٹی اپنی ادویات اورمختلف بیماریوںکی تشخیص کیلیے کٹس بھی تیارکریگی،اس تحقیقی مرکز میں ملک میں تیارکی جانیوالی تمام دوائوں کی افادیت اور انسانی جسم میں دوائوںکے رویوں کا پتاچلایا جاسکے گا،سینٹر میں انسانی جسم میں دوائوںکے مثبت اور منفی اثرات اور وقت کا تعین کیا جاسکے گا،انسانی جسم میں دوائوں کے رویوں کو چیک کرنے کیلیے علم الادویہ کے ماہرین کا بورڈ بھی تشکیل دیاگیا ہے،سینٹر بین الاقوامی اداروں سے منظور شدہ اور عالمی معیار کے مطابق ادویات کی تصدیق کرسکے گا۔

پاکستانی ادویات کو بیرون ممالک بھیجنے کیلیے ایکولینسی سرٹیفیکٹ جاری کریگا جو بیرون ممالک میں تسلیم کیا جائے گا، ڈائویونیورسٹی کے ذرائع نے بتایا کہ اس انسٹیٹوٹ میں ملکی وبیرون ممالک سے درآمدکی جانے والی ادویات، ملٹی وٹامن سمیت دیگرادویات کی افادیت کو باآسانی چیک کیاجاسکے گا، ذرائع کے مطابق اس سینٹر میں ڈائویونیورسٹی نے عالمی معیارکے مطابق اپنی دوائیں بھی تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سینٹر میں بیماریوںکی تشخیص کیلیے مختلف اقسام کی کٹس بھی تیارکی جائیں گی جبکہ انسٹیٹیوٹ آف لائف سائنسز میں ہیپاٹائٹس،پولیو، اینٹی باڈیز ویکسین ،کتے کے کاٹے کے علاج اور دیگر امراض کی ویکسین تیارکی جائیں گی۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈائویونیورسٹی نے بائیوٹیک سینٹر بھی قائم کیا جبکہ جدید لیبارٹری بھی قائمکردی گئی ہے جہاں آٹومیشن مشنینوں کے ذریعے تمام فارنسک ٹیسٹ اور دیگر ٹیسٹوں کی فوری نتائج حاصل کیے جا سکیں گے، وائس چانسلر پروفیسر مسعودحمید نے بتایا کہ لیبارٹری میں ملٹی نیشنل فارما ایبٹ کے اشتراک سے آٹومیشن مشینیں نصب کردی گئی ہیں، آٹومیشن میشن کے ذریعے مریضوں کے خون کے ٹیسٹوں کی رپورٹ چند گھنٹوں میں موصول ہوگی، انھوں نے بتایا کہ کراچی میں ڈائویونیورسٹی مزید 16لیبارٹری کلیلشن پوائنٹس بھی قائم کررہی ہے،ڈائویونیورسٹی نے پہلا انسٹیٹوٹ آف لائف سائنسز قائم کردیا ہے جہاں ہر قسم کے علاج،محفوظ انتقال خون سمیت دیگر سہولتیں بھی میسر ہونگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں