پاکستان سے مقابلے کا خوف بھارت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا

کل کبڈی ورلڈکپ سیمی فائنل کے لیے کینیڈین ٹیم میں غیر ملکی پلیئرز شامل کرنے کی کھلی چھٹی، پاکستانی حکام نے بائیکاٹ۔۔۔


Sports Reporter December 11, 2012
ایسا پہلی بار نہیں ہوا، بھارت ہی میں گذشتہ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھی پاکستان کا کینیڈا سے ٹکرائو ہوا تھا۔ فوٹو: اے ایف پی / فائل

کبڈی ورلڈ کپ فائنل میں بھارت کو پاکستان سے مقابلے کے خوف نے خلاف ضابطہ قوانین بنانے پر مجبور کردیا، کینیڈا کو پاکستانی ٹیم کیخلاف بدھ کو شیڈول سیمی فائنل کیلیے غیر ملکی پلیئرز کھلانے کی کھلی چھٹی دیدی۔

پاکستان کبڈی فیڈریشن کے احتجاج پر بھارتی پنجاب کے وزیر سکندر سنگھ ملوکا نے کوچ طاہر وحید جٹ کو یقین دہانی کرائی کہ انٹرنیشنل قوانین کی خلاف ورزی نہیں کی جائے گی۔ تفصیلا ت کے مطابق بھارتی پنجاب میں جاری کبڈی ورلڈ کپ میں پاکستان ناقابل شکست اور حریف ٹیموں کو چاروں شانے چت کرتا ہوا آگے بڑھ رہا ہے،بدھ کو سیمی فائنل میں اس کا کینیڈا سے مقابلہ شیڈول ہے، مگر میگا ایونٹ کی انتظامیہ نے حریف ٹیم کو غیرملکی کھلاڑی ٹیم کا حصہ بنانے کی کھلی چھٹی دیدی ہے۔

پاکستان کبڈی فیڈریشن نے اس کے خلاف احتجاج کیا تو بھارتی پنجا ب کے وزیر سکندر سنگھ ملوکا نے کوچ طاہر وحید جٹ کو یقین دہانی کرائی کہ خلاف قوانین کوئی قدم نہیں اٹھایا جائیگا۔ یادرہے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا، بھارت ہی میں گذشتہ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھی پاکستان کا کینیڈا سے ٹکرائو ہوا تھا۔

8

اس وقت بھی انتظامیہ نے پاکستان کو زیر کرنے کیلیے ہر وہ حربہ استعمال کیا جو غیر اخلاقی اور غیر قانونی تھا، اس میچ میں لگتا تھا کہ امپائر انتظامیہ اور کرائوڈ بھارت کا نہیں کینیڈا کا ہے، ویسے بھی کینیڈین ٹیم میں بیشتر پلیئرز بھارتی نژاد ہیں،اس مرتبہ پاکستانی ٹیم پہلے سے زیادہ مضبوط اور انتظامیہ کو یہ ڈر ہے کہ کہیں وہ کینیڈا کو زیر کرتے ہوئے فائنل میں نہ پہنچ جائے، اگر ایسا ہوا تو ورلڈ کپ ان کے ہاتھ سے نکل سکتا ہے، گذشتہ ماہ لاہور میں ایشیا کپ فائنل میں روایتی حریفوں کے مقابلے کے دوران پاکستان کی جیت جیسے ہی قریب نظر تو بھارتی کھلاڑیوں کو یہ برداشت نہ ہوا اور ایک پوائنٹ پر اعتراض کر کے میدان چھوڑ گئے تھے۔

پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکریٹری محمد سرور نے نمائندہ '' ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گروپ میچز میں کینیڈا 10 پلیئرز کے ساتھ کھیلتا رہا، چار کھلاڑیوں کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی، خدشہ ہے کہ سیمی فائنل میں چار مقامی پلیئرزکھیلیں گے، انھوں نے کہا کہ اگر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی گئی تو میچ کا بائیکاٹ کردینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں