انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع

عیدتعطیلات اورحج کے باعث ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلیے فیصلہ کیاگیا، اسحق ڈار


Khususi Reporter October 01, 2016
ٹیکس گوشوارے اور اسٹیٹمنٹس جمع کرانے کی آخری تاریخ بڑھا کر 31 اکتوبر 2016 کردی گئی۔ فوٹو: فائل

HYDERABAD: وفاقی حکومت نے تنخواہ دار ملازمین، انفرادی ٹیکس دہندگان، ایسوسی ایشن آف پرسنز (اے او پی اور کمپنیوں کے لیے انکم ٹیکس گوشوارے اور اسٹیٹمنٹس جمع کرانے کی تاریخ میں 31 اکتوبر 2016 تک توسیع کردی۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے گزشتہ روزکہاکہ عیدالاضحیٰ کی تعطیلات اور متعدد ٹیکس دہندگان اور ان کے کنسلٹنٹس کے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں ہونے کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا کیونکہ مذکورہ وجوہ کی بنا پر ٹیکس دہندگان کو اپنے ٹیکس گوشوارے بھرنے کے لیے مناسب وقت نہیں ملا اس لیے ٹیکس دہندگان کو سہولت دینے کے مقصد سے ٹیکس گوشوارے اور اسٹیٹمنٹس جمع کرانے کی آخری تاریخ بڑھا کر 31 اکتوبر 2016 کردی گئی جو پہلے 30ستمبر مقرر کی گئی تھی۔

علاوہ ازیں وزیر خزانہ اسحق ڈار کی ہدایت پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا باضابطہ طور پر اعلان کردیا جس میں بتایا گیا کہ ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ مختلف حلقوں بشمول ٹریڈ باڈیز اور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں