پریمیئر فٹبالایئر فورس نے حبیب بینک کوشکست دیدی

فیصلہ کن گول محمد آصف نے کیا، آرمی کی ٹیم نے بلوچ ایف سی کو قابو کر لیا


Sports Reporter/Sports Desk December 11, 2012
فیصلہ کن گول محمد آصف نے کیا، آرمی کی ٹیم نے بلوچ ایف سی کو قابو کر لیا۔ فوٹو: فائل

پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ میں پاکستان ایئر فورس نے حبیب بینک کو 1-0 سے شکست دے دی، پیپلز اسٹیڈیم کراچی میں میچ کا واحد گول ڈیفینڈر محمد آصف نے18 ویں منٹ میں کیا۔

ناکام سائیڈ کے اسٹرائیکر مبشر کو 58 ویں جبکہ فاتح ٹیم کے عرفان علی کو میچ کے 80 ویں منٹ میں یلو کارڈز کا سامنا کرنا پڑا، بیسٹ اسکورر کا انعام محمد آصف کو ملا، بہترین کھلاڑی مڈفیلڈر محمد شیر قرار پائے۔نوشکی فٹبال اسٹیڈیم میں آرمی نے بلوچ ایف سی کو بھی ایک گول سے قابو کیا،اسٹرائیکر مبشر حسین نے میچ کے آخری لمحات میں گیند جال میں پہنچا کر ٹیم کو فتح دلائی، آرمی کے اسٹرائیکر عنصر عباس کو میچ کے90+1 ویں منٹ میں یلو کارڈ دکھایا گیا۔

9

بہترین اسکورر کاانعام مبشر حسین اور بیسٹ کھلاڑی کا ایوارڈ حریف ٹیم کے ڈیفینڈر اکبر جان کو دیا گیا۔ منگل کو کراچی پورٹ ٹرسٹ اور کے ای ایس سی کا میچ کے پی ٹی فٹبال اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔دوسری جانب پی ایف ایف بی ڈویژن لیگ کے گروپ آف فائیو میں پاکستان ریلوے نے پاک اسٹیل کو 1-0 سے مات دے دی،ریلوے گرائونڈ لاہور میں مقابلے کا واحد گول اسٹرائیکر آصف حمید نے33 ویں منٹ میں کیا، پاک اسٹیل کے اسٹرائیکر طارق جونیئر اور ڈیفینڈر محمد اکمل کو میچ کے بالترتیب چھٹے اور 28 ویں منٹ جبکہ ریلوے کے ڈیفینڈر کاشف علی کو 37 ویں منٹ میں یلو کارڈ کا سامنا کرنا پڑا۔

پاک افغان کلیئرنگ ایجنسی اور سوئی سدرن گیس کے درمیان فیم کلب فٹبال گرائونڈ لاہور میں کھیلا گیا میچ ایک، ایک گول سے برابر رہا،ایس ایس جی سی کے اسٹرائیکر محمد راشد نے18ویں اور حریف ٹیم کے عبدالہادی نے 41 ویں منٹ میں گول کیے۔ ایونٹ میں منگل کو آرام کا دن اور کوئی میچ نہیں کھیلاجائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں