پہلا ون ڈے جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو مات دیدی ڈی کاک کے 178رنز

جنوبی افریقا کی جانب سے ریلی روسو نے بھی 63 رنز کی اننگز کھیلی


Sports Desk October 01, 2016
پروٹیز نے ہدف 36.2 اوورز میں 4 وکٹ پر حاصل کرلیا، کوئنٹن ڈی کاک نے178 کی اننگز کھیلی۔ فوٹو: اے ایف پی

پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں جنوبی افریقا نے کوئنٹن ڈی کاک کی شاندار بلے بازی کی بدولت آسٹریلیا کو 6 وکٹ سے مات دیدی۔

آسٹریلین ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 294 رنز بنائے، جارج بیلے نے 74، جون ہیسٹنگز نے 51، وارنر40 اور آرون فنچ نے 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جنوبی کوریا کی جانب سے اینڈائل پھیلیکو وایو نے 4 وکٹیں لیں۔

پروٹیز نے مطلوبہ ہدف 36.2 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، کوئنٹن ڈی کاک نے 178 رنز کی اننگز کھیلی، ریلی روسو 63 رنز بنا کر میدان بدر ہوئے، ڈی کاک نے پہلی وکٹ کے لیے ان کے ہمراہ 145 اور دوسری وکٹ کے لیے فاف ڈوپلیسی کی سنگت میں 123 رنز جوڑے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔