انڈر 18 ایشیا ہاکی پاکستان نے بھارت کا غصہ چائنیز تائپے پر اُتار دیا
یکطرفہ مقابلے میں18-0سے شکست دے کر تیسری پوزیشن پائی
پاکستان ہاکی ٹیم نے بھارت کے ہاتھوں شکست کا غصہ چائنیز تائپے پر اتاردیا، چوتھے انڈر 18ایشیا کپ میں یکطرفہ مقابلے میں18-0کے بھاری مارجن سے فتح سمیٹ کر ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی، بھارت میزبان بنگلہ دیش کو پچھاڑ کر ایشیائی چیمپئن بن گیا، بلو شرٹس نے کھیل کے آخری20 سیکنڈ میں گیند کو جال کے اندر پھینک کر فیصلہ کن مقابلہ اپنے نام کیا۔
تفصیلات کے مطابق ایشین ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں انڈر18ہاکی ایشیا کپ بھارت کے چیمپئن بننے پر ختم ہو گیا، تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان نے کمزور حریف چائنیز تائپے کو18-0سے ہرایا، یاد رہے کہ گرین شرٹس نے ایشیائی ایونٹ میں مجموعی طور پر5 میچزمیں حصہ لیا اور4 میں کامیابی حاصل کی،مگر بھارت کے ہاتھوں سیمی فائنل مقابلے میں3-1 سے شکست کے بعد فائنل کی دوڑ سے باہر ہونا پڑا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق مولانا بھاشانی ہاکی اسٹیڈیم میں پاکستان اور چائنیز تائپے کے درمیان میچ میں گرین شرٹس نے میچ کے آغاز میں ہی جارحانہ انداز اپنا کر حریف ٹیم پر نفسیاتی برتری حاصل کر لی، ساتھ ہی وقفے وقفے سے گول کرنے کا سلسلہ جاری رکھا، پہلے ہاف میں ٹیم کو10 گولز کی برتری حاصل تھی۔
ٹیم نے دوسرے ہاف میں بھی عمدہ کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھا اور مزید8 گولز کر کے مجموعی طور پرحریف کو18-0سے ہرایا، پاکستان نے اس سے قبل گروپ میچ میں چائنیزتائپے کو شکست دی تھی، میچ کے دوران چائنیز تائپے کو بھی گول کرنے کے متعدد مواقع ملے لیکن اس کے فارورڈز پاکستانی دفاعی حصار میں شگاف ڈالنے میں ناکام رہے، اس سے قبل فائنل مقابلے میں بھارت نے میزبان بنگلہ دیش کو4 کے مقابلے میں5گول سے ہرا کر ایشیائی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ابتدائی راؤنڈ کے میچ میں بنگلہ دیش نے بھی بلو شرٹس کو5-4سے زیر کر کے تاریخ میں پہلی بار اس کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی، پہلے ہاف میں مقابلہ1-1گول سے برابر تھا، دوسرے ہاف میں کھیل میں خاصی تیزی آئی اور69ویں منٹ تک میچ4-4گول سے برابر تھا، بھارتی ٹیم نے آخری20 سیکنڈز میں فیصلہ کن گول کر کے انڈر 18ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔