ٹنڈولکرکو کپڑوں کا جنون سدھوو جڈیجا گندے رہتے تھے ساتھیوں کا انکشاف

کپیل دیو نے کہا کہ آپ یقین نہیں کریں گے کہ ہماری ٹیم کے دو خوبصورت کھلاڑی سدھو اور جڈیجا ہمیشہ گندے رہتے تھے


Sports Desk October 01, 2016
ماسٹر بیٹسمین کو ’بیٹ اینڈ شاپ ‘ کا شوق رہتا تھا۔ فوٹو: فائل

غیرملکی دوروں پر سچن ٹنڈولکر کو کپڑے خریدنے کا جنون کی حد تک شوق رہتا تھا، نوجوت سنگھ سدھو اور اجے جڈیجا گندے رہتے تھے، کولکتہ میں 250ویں ہوم ٹیسٹ کے موقع پر ٹاک شو میں یہ انکشافات سابق بھارتی کپتانوں نے کیے۔

سارو گنگولی نے اپنے ہم عصر ٹنڈولکر کی بابت کہا کہ ماسٹر بیٹسمین کو 'بیٹ اینڈ شاپ ' کا شوق رہتا تھا، جب کبھی وہ ٹیسٹ میں سنچری داغتے، اس کے اگلے دن انھیں بڑے اسٹورز پر کپڑے خریدتے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا، ان کا وارڈ روب بہت شاندار ہے۔

وینکٹ لکشمن کی بابت گنگولی نے بتایا کہ وہ ہمیشہ تاخیر کرتے اوروہ ٹیم بس میں سوار ہونے والے آخری کھلاڑی ہوتے تھے، کپیل دیو نے کہا کہ آپ یقین نہیں کریں گے کہ ہماری ٹیم کے دو خوبصورت کھلاڑی سدھو اور جڈیجا ہمیشہ گندے رہتے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔