کیرون پولارڈ کے حیران کن کیچ نے بابر اعظم کو رخصتی کا پروانہ جاری کردیا

گیند میدان میں اندر کی طرف پھینکی اور خود رسہ عبور کرتے ہوئے دوبارہ اسے قابو کرنے کیلیے واپس آگئے

چابکدستی اور حاضر دماغی سے لیے جانے والے اس حیران کن کیچ کا جشن پولارڈ نے رقص کرکے منایا۔ فوٹو: فائل

کیرون پولارڈ کے حیران کن کیچ نے بابر اعظم کو رخصتی کا پروانہ جاری کردیا۔

نوجوان بیٹسمین سنچری مکمل کرنے کے بعد جارحانہ موڈ میں نظر آرہے تھے، انھوں نے کارلوس بریتھ ویٹ کی ایک گیند پر لانگ آن بائونڈری کی طرف اونچا اسٹروک کھیلا، شائقین اور مبصرین اسے یقینی چھکا سمجھ رہے تھے لیکن وہاں موجود پولارڈ نے دائیں جانب ہوا میں اچھلتے ہوئے اچانک گیند کو اچک لیا۔


اسی لمحے انھیں احساس ہوا کہ دوڑتے ہوئے کہیں بائونڈری سے باہر نہ نکل جائیں، لہٰذا گیند میدان میں اندر کی طرف پھینکی اور خود رسہ عبور کرتے ہوئے دوبارہ اسے قابو کرنے کیلیے واپس آگئے۔

یہ مشن مکمل کرنے کیلیے آل رائونڈر کے پاس صرف 5سیکنڈز تھے، چابکدستی اور حاضر دماغی سے لیے جانے والے اس حیران کن کیچ کا جشن پولارڈ نے رقص کرکے منایا۔
Load Next Story