انڈونیشیا پر فیفا کی جانب سے پابندی کا خطرہ

ملک میں موجود 2 گروپس کے درمیان مصالحت کے لیے دی جانے والی مہلت ختم


Sports Desk December 11, 2012
ملک میں موجود 2 گروپس کے درمیان مصالحت کے لیے دی جانے والی مہلت ختم۔ فوٹو : فائل

انڈونیشیا کو بھی فیفا کی جانب سے پابندی کا سامنا ہے، ورلڈ گورننگ باڈی کی جانب سے ملک میں موجود دو حریف گروپس کے درمیان مصالحت کے لیے دی جانے والی مہلت پیر کو ختم ہوگئی۔

انڈونیشین فٹبال ایسوسی ایشن ( پی ایس ایس آئی ) کے چیئرمین جوہر عارفین حسین نے اپنے گروپ کی طلب کردہ کانگریس میں کہاکہ حریف گروپ انڈونیشین سوکر ریسکیو کمیٹی ( کے پی ایس آئی ) سے ہمارے اختلافات ختم نہیں ہوپائے

10

ایس ایس آئی نے جون میں حریف گروپ سے کی جانے والی مفاہمت کی یادداشت ( ایم او یو ) کو بھی کالعدم قرار دے دیا، جس میں دونوں گروپس نے ملک میں صرف ایک فٹبال لیگ کے انعقاد پر اتفاق کیا تھا، دوسری جانب کے پی ایس آئی کے چیف لااین یالا محمد مٹالیٹی نے ملکی فٹبال کے معاملات کلی طور پرانھیں دیے جانے کا مطالبہ کیا، ان کا کہنا ہے کہ ہمیں پی ایس ایس آئی کی جانب سے ایم او یوکوکالعدم قرار دینے کے اعلان سے خوشی ہوئی، فیفا کو پی ایس ایس آئی پر پابندی عائد کردینی چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں