بھارتی فوج کی ایل او سی پر ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ

بھارتی فوج کی جانب سے جھمپ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ 4 گھنٹے تک جاری رہا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک October 01, 2016
پاک فوج کی جوابی کارروائی سے بھارتی توپیں خاموش ہو گئیں، آئی ایس پی آر۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

ISLAMABAD: بھارتی فوج نے ایک بار پھر ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کردی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے صبح 4 بجے ایل او سی پر بھمبھر کے علاقے جھمپ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلسہ شروع کیا گیا جو 4 گھنٹے تک جاری رہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کے باعث بھارتی توپیں خاموش ہو گئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے باعث تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید

واضح رہے کہ بھارت نے 3 روز قبل بھی ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید اور 9 زخمی ہو گئے تھے۔ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا معاملہ نہ صرف اقوام متحدہ میں اٹھایا بلکہ وزیراعظم نواز شریف نے ایل او سی پر بھارتی جارحیت کو عالمی رہنماؤں کے سامنے بھی اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں