امریکا کی پاکستان اور بھارت سے پرامن رہنے کی اپیل

ایٹمی ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ میزائل صلاحیتوں اور ایٹمی ہتھیاروں کے بارے میں محتاط رہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ


ویب ڈیسک October 01, 2016
سرجیکل اسٹرائیک کی تصدیق امریکا کو نہیں کرنی، مارک ٹونر۔ فوٹو: فائل

امریکا نے لائن آف کنٹرول پائی جانے والی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت سے پر امن رہنے کی اپیل کی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے میڈیا بریفنگ میں کہا ہےکہ امریکا پاک بھارت کشیدہ صورتحال کا بغور جائزہ لے رہا ہے اور دونوں ممالک سے پر امن رہنے درخواست کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی اور بھارتی افواج آپس میں رابطے میں ہیں، ان کے درمیان بات چیت سے کشیدگی میں کمی آئے گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان اور بھارت سے رابطے میں ہیں، امریکا

مارک ٹونر نے بھارت کے مبینہ سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے پر تبصرے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ سرجیکل اسٹرائیک کی تصدیق انہیں نہیں کرنی بلکہ پاکستان اور بھارت کو بتانا ہے کہ اس میں ان کا کیا کردار تھا۔ بھارتی جارحیت پر پاکستان کے ممکنہ رد عمل کے حوالے سے سوال پر مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ ایٹمی ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ میزائل صلاحیتوں اور ایٹمی ہتھیاروں کے بارے میں محتاط رہیں۔



 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔