سیف کا رشتہ قبول کرنے سے قبل 2 بارٹھکرا چکی تھی کرینہ

سیف نے مجھے تیسری بارجب پروپوزکیا تومیں نے فورا خوشی سے ہاں کردی تھی، کرینہ


ویب ڈیسک October 01, 2016
سیف کے والد منصورعلی خان پٹودی نے بھی ان کی والدہ اورماضی کی اداکارہ شرمیلا ٹیگورکو پیرس میں ہی پروپوزکیا تھا: فوٹو: فائل

2012 میں پٹوڈی خاندان کے چھوٹے نواب اوراداکار سیف علی خان سے شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ کرینہ کپورعرف بیبو کا کہنا ہے کہ انہوں نے سیف کا رشتہ قبول کرنے سے قبل 2 بارٹھکرادیا تھا۔

اپنے پہلے بچے کی پیدائش کے حوالے سے خبروں کی زینت بننے والی اداکارہ کرینہ کپورکی اداکاری اوران کے لائف اسٹائل سے کون واقف نہیں تاہم اداکارہ اپنے ذاتی معاملوں کوبھی اپنے مداحوں سے کبھی چھپاتی نظر نہیں آئیں اور اب انہوں نے اپنی زندگی کا ایک اورانکشاف کیا ہے۔

بھارتی پروگرام کے دوران اداکارہ کا کہنا تھا کہ سیف علی خان کا رشتہ قبول کرنے کے قبل انہوں نے 2 بار اپنے کرئیر کے باعث ٹھکرادیا تھا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ سیف نے انہیں پیرس کے ہوٹل میں پہلی بارپروپوزکیا تھا جس پراداکارہ نے انہیں انکارکردیا تھا جب کہ دوسری باراسی ٹرپ کے دوران پیرس کے ہی ایک چرچ میں سیف کی جانب سے ایک بار پھرپروپوزکیا گیا جس پرکرینہ نے کہا کہ وہ اس حوالے سے مزید اورکوئی بات نہ کریں کیونکہ وہ اپنے کرئیر پر بھر پورتوجہ دینا چاہتی تھیں جب کہ 2 روز بعد جب سیف نے انہیں تیسری بارپھرپروپوزکیا تومیں نے فورا خوشی سے ہاں کردی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: سیف اور کرینہ نے اپنے گھر آنے والے ننھے مہمان کا نام بھی رکھ لیا

اداکارہ نے مزید کہا کہ سیف کے والد منصورعلی خان پٹودی نے بھی ان کی والدہ اورماضی کی اداکارہ شرمیلا ٹیگورکو پیرس میں ہی پروپوزکیا تھا جہاں وہ اپنی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔ اداکارہ سے شوکے میزبان کی جانب سے پوچھا گیا کہ سیف نے بھی انہوں گھٹنوں کے بل بیٹھ کرپروپوزکیا تھا جس پربیبو نے مسکراتے ہوئے کہا کہ سیف ان چیزوں سے بالکل دورہیں اورانہوں نے ایسا کچھ نہیں کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔