اسلام آباد میں پولیس اوررینجرزکے سرچ آپریشن کے دوران 49 ملزمان گرفتار اسلحہ برآمد

تھانہ ترنول کی حدود سے حراست میں لیے گئے افراد میں 8 افغان شہری بھی شامل ہیں


ویب ڈیسک October 01, 2016
برآمد کئے گئے اسلحے میں 7 پستول، 3 بارہ بور بندوقیں ، 4 رپیٹر گن ، 2 ایس ایم جیز، اور دیگر اسلحہ اور گولیاں شامل ہیں فوٹو: فائل

پولیس اور رینجرز نے تھانہ ترنول کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 8 افغانیوں سمیت 49 مشتبہ افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد پولیس اوررینجرزکی بھاری نفری نے تھانہ ترنول کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن کے دوران 8 افغانیوں سمیت 49 مشتبہ افراد گرفتارکیا۔ حراست کے ملزمان سے مختلف اقسام کا غیرقانونی اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ برآمد کئے گئے اسلحے میں 7 پستول، 3 بارہ بوربندوقیں، 4 رپیٹر گن ، 2 ایس ایم جیز، اوردیگر اسلحہ اور گولیاں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزتھانہ بارہ کہو کے مختلف علاقوں میں بھی پولیس اور رینجرز نے سرچ آپریشن کیا تھا اور اس دوران کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔