اقوام متحدہ کا مقبوضہ کشمیر میں فوجی مبصر گروپ سے بھارتی عدم تعاون پر اظہار تشویش

حالیہ کشیدگی کی تمام تر ذمہ داری بھارت پر عائد ہوتی ہے، ملیحہ لودھی کی بان کی مون سے ملاقات میں گفتگو


ویب ڈیسک October 01, 2016
ملٹری آبزرور گروپ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال پر رپورٹ سلامتی کونسل میں پیش کرے، پاکستان. فوٹو: فائل

ISLAMABAD: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں فوجی مبصر گروپ برائے پاکستان و بھارت کو کام کرنے کی اجازت نہ دینے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے نیویارک میں ایک اعلیٰ سفارتی اجلاس کے دوران بان کی مون پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ اقوام متحدہ کا فوجی مبصر گروپ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال پر غیر جانبدار رپورٹ تشکیل دے اور سلامتی کونسل میں پیش کرے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: بھارت نے جارحیت جاری رکھی تو منہ توڑ جواب دیں گے، ملیحہ لودھی

بان کی مون نے ملیحہ لودھی سے ملاقات میں افسوس کا اظہار کیا ہے کہ عالمی ادارے کا ملٹری آبزرور گروپ برائے ہندوستان اور پاکستان بھارت کے عدم تعاون کے باعث مقبوضہ کشمیر میں کردار ادا کرنے سے قاصر ہے۔

اس موقع پر ملیحہ لودھی نے بان کی مون کو سارک سربراہ کانفرنس کے ملتوی ہونے کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ مذاکرات کے لئے ایک بہترین موقع ہوسکتا تھا۔ ملیحہ لودھی نے اجلاس میں بتایا کہ پاکستان زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کررہا ہے لیکن کسی بھی قسم کی جارحیت اور اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دے گا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ کشیدگی کی تمام تر ذمہ داری بھارت پر عائد ہوتی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: جموں و کشمیر نہ کبھی بھارت کا حصہ تھا اور نہ ہوگا، ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے پاکستان اوربھارت کو کشیدگی ختم کرنے پر زور دیتے ہوئے ایک بار پھر پیش کش کی کہ عالمی تنظیم دونوں ممالک کے درمیان مصالحت کے لئے تیار ہے۔ بان کی مون نے ایل او سی پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے 2 پاکستانی فوجیوں کی شہادت پر رنج اور دکھ کا اظہار بھی کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں