پیمرا کا بھارتی ٹی وی چینلز دکھانے کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

غیر قانونی ڈی ٹی ایچ کے ذریعے بھارتی چینلز کے خلاف 15 اکتوبر سے کارروائی ہوگی، چیرمین پیمرا


ویب ڈیسک October 01, 2016
غیر قانونی انڈین چینلز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ خوش آئند اقدام ہے ، شہباز شریف فوٹو؛ فائل

NEW DELHI: چئیرمین پیمرا ابصار عالم نے ٖغیر قانونی ڈی ٹی ایچ (ڈائریکٹ ٹو ہوم) کے ذریعے بھارتی چینلز کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکپسریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے چئیرمین پیمرا ابصارعالم نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات میں چئیرمین پیمرا نے غیر قانونی ڈی ٹی ایچ کے ذریعے بھارتی چینلز کے خلاف کریک ڈاؤن کے حوالے سے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔ چئیرمین پیمرا نے بتایا کہ 15 اکتوبر سے غیر قانونی ڈی ٹی ایچ کے ذریعے بھارتی چینلز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پیمرا کی جانب سے غیر قانونی بھارتی چینلز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ خوش آئند اقدام ہے حکومت پنجاب اس ضمن میں پیمرا کے ساتھ ہرممکن تعاون کرے گی۔ شہباز شریف نے بڑے شہروں میں پیمرا کے دفاتر کے قیام کے لئے تعاون کی فراہمی کی یقین دہانی بھی کرائی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں