نواز شریف کو فرعون کہنے پر عمران خان کو ہتک عزت کا نوٹس

عمران خان نے نواز شریف کو فرعون کہہ کر 20 کروڑ عوام کی توہین کی، نوٹس کا متن


ویب ڈیسک October 01, 2016
عمران خان نے3روز میں قوم سے معافی نہ مانگی توقانونی چارہ جوئی کی جائے گئی منصف اعوان کا نوٹس فوٹو: فائل

رائیونڈ میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نواز شریف کو فرعون کہنے پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو قانونی نوٹس بھیجا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس پارٹی کے منصف اعوان کی جانب سے عمران خان کو قانونی نوٹس بھجوایا گیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے نواز شریف کو فرعون کہہ کر 20 کروڑ عوام کی توہین کی ہے۔ اگر انہوں نے 3روز میں قوم سے معافی نہ مانگی توقانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : عمران کی وزیراعظم کو ڈیڈ لائن

واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے رائیونڈ میں جلسہ عام کے دوران وزیر اعظم نواز شریف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا، انہوں نے مزید جلسے نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعظم کو احتساب کے لئے خود کو پیش کرنے کے لئے محرم تک کی ڈیڈ لائن دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں