سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز کے سربراہان عہدوں سے فارغ

کراچی انٹر بورڈ کے چئیرمین اختر غوری کو عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ پروفیسر انعام احمد کو تعینات کردیا گیا ہے


ویب ڈیسک October 01, 2016
انٹر بورڈ کے چئیرمین اختر غوری کو عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ پروفیسر انعام احمد کو تعینات کردیا گیا ہے: فوٹو : فائل

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کابینہ اجلاس میں صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز کے سربراہان کو عہدوں سے فارغ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں سخت فیصلہ کرتے ہوئے حیدرآباد بورڈ کے علاوہ صوبے کے تمام بورڈز کے سربراہوں کو ان عہدوں سے ہٹا کر نئے چئیرمین بورڈز تعینات کردیئے ہیں۔

انٹر بورڈ کے چئیرمین اختر غوری کو اینٹی کرپشن کی جانب سے تفتیش میں شامل ہونے کے باعث ان کے عہدے سے فوری طور پر ہٹا کر ان کی جگہ پروفیسر انعام احمد کو تعینات کردیا گیا ہے۔ جبکہ ڈاکٹر سعید الدین سیکنڈری بورڈ کراچی تعینات کئے گئے ہیں۔ سیکنڈری بورڈ سکھر کے چئیرمین سید غلام علی مجتبیٰ ہوں گے اور لاڑکانہ کے نئے چئیرمین سیکنڈری بورڈ ڈاکٹر احمد علی بروہی ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔