کوئی 5 کلومیٹر اندر آکر بچ کے دکھائے ترجمان پاک فوج

وطن عزیز کا پہلے بھی دفاع کیا اور اب بھی کریں گے، لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ


ویب ڈیسک October 01, 2016
بھارت کو ایسا جواب دیں گے کہ وہ آئندہ اس قسم کی غلطی کا سوچے گا بھی نہیں، لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ۔ فوٹو: فائل

پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ یہ پاکستان آرمی ہے کوئی 5 کلومیٹر اندر آکر بچ کر دکھائے، پاک فوج نے دشمن کے چہرے سے جھوٹ کا نقاب نوچ کر کنٹرول لائن کی گھاٹیوں میں پھینک دیا۔



پاک فوج کی جانب سے پاکستانی میڈیا کے نمائندوں کوکنٹرول لائن کا دورہ کرایا گیا جہاں باغ سرکے مقام پر میڈیانمائندوں بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ مہم جوئی کرنے والے دشمن کوایسا جواب ملے گا جو کسی نے سوچا بھی نہ ہوگا، سرجیکل اسٹرائیکس کے کھوکھلے بھارتی دعوؤں کی قلعی کھولتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اگر بھارتی ہیلی کاپٹر آئے تو کیا وہ بے آواز تھے، پیرا ٹروپرز کو نیچے اتارا اور گولی بھی نہ چلی، بھارتی دعوے مکمل طورپر جھوٹ اور بے بنیاد ہیں، بھمبر اورتتہ پانی سیکٹرز پردونوں طرف کی افواج مورچہ بند ہیں، کئی سطحوں پرمشتمل ڈیفنس لائن موجود ہے اور ایل اوسی پار کرنا ممکن ہی نہیں۔





ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ صحافیوں کو ایل او سی کے دورہ کرانے کا مقصد بھارتی جھوٹ کو عیاں کرناہے ، سرجیکل اسٹرائیک کے بھارتی دعوے کو بے نقاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سیزفائر کی خلاف ورزی پر بھارتیوں کو جو جواب ملا اس میں ان کی ہلاکتیں بھی ہوئیں لیکن بھارت اسے چھپا رہا ہے، ایل او سی کی نہ فزیکل خلاف ورزی ہوئی نہ ہو سکتی ہے اور نہ کرنے دیںگے ، کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کوکسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا اور کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔





ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان کی خاطر جوبھی آپریشنل اقدامات کرنے پڑے کریں گے،ہماری سائیڈ اوپن ہے ،اقوام متحدہ مبصرین جائزہ لے رہے ہیں اگرانھوں نے نقصان پہنچایا تو دکھائیں وہ کہاں ہے، ہماری فوج مورچوں میں تیار ہے، آئندہ بھی سیز فائر کی خلاف ورزی کی تو جواب میں ایسے ہی سزا ملے گی جیسے ہم دیتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ غلطی سے لائن آف کنٹرول پار کرنے والوں کی واپسی کاایس اوپی موجودہے، بھارتی سپاہی اگرغلطی سے آیا اورپکڑا گیا توطے شدہ طریقہ کار فالو کریں گے جبکہ سرجیکل اسٹرائیک کیلیے آنے والے انڈین سپاہی کے پکڑ ے جانے کی بات ڈرامہ ہے، وطن عزیز کا پہلے بھی دفاع کیا ہے،آئندہ بھی کریں گے ، جنگ کسی کے بھی مفادمیں نہیں لیکن اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو عوام اورفوج بھرپور جواب دیںگے۔ؤ

واضح رہے کہ بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھمبھر کے علاقے میں چھمپ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس کا پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں