اسمبلی میں ایک شخص تمام اپوزیشن کی باری خود لینا چاہتا ہے ایازصادق

پی ٹی آئی کےاستعفوں کے معاملےپر مجھے شدید تنقید کا نشانہ بھی بننا پڑا، ایاز صادق


ویب ڈیسک October 01, 2016
پی ٹی آئی کےاستعفوں کے معاملےپر مجھے شدید تنقید کا نشانہ بھی بننا پڑا، ایاز صادق فوٹو: پی پی آئی

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ کوشش کرتا ہوں کہ غیر جانبدار رہ کر ہاؤس چلاؤں لیکن ایک شخص تمام اپوزیشن کی باری خود لینا چاہتا ہے اس لیےاس کا مائیک کرنا بند کرنا پڑتا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ غیر جانبدار رہ کر ہاؤس چلاؤں اپوزیشن کے مائیک بند نہیں کرتا تمام ایشوز پر اپوزیشن کو زیادہ وقت دیتا ہوں لیکن اسمبلی میں ایک شخص تمام اپوزیشن کی باری خود لینا چاہتا ہے اس لئے اس کا مائیک بند کرنا پڑتا ہے۔

ایاز صادق کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کو رہنما بنا کر اپنی اصلاح کی مجھے جب ڈی سیٹ کیا گیا تو اس سے سیاسی نقصان ہوا بین الاقوامی اسپیکر پاکستان میں نہ ہوسکی جس کا نقصان ہوا ۔

ایاز صادق کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں فیڈرل سروس کمیشن کے ذریعے تقرریاں کرائیں پاکستان میں پہلی بار انرجی آڈٹ کرایا گیا پاکستان کی قومی اسمبلی میں دنیا میں واحد اسمبلی ہے جو سولر پرہے۔ اسپیکر کا کہنا تھا کہ اسمبلی کو مضبوط بنانے کے لئے کردار ادا کیا پی ٹی آئی کےاستعفوں کا معاملہ آیا،ان کے استعفےقبول نہیں کیے، پی ٹی آئی کےاستعفوں کے معاملےپر مجھے شدید تنقید کا نشانہ بھی بننا پڑا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں