چین نے بھارت کا پانی روک لیا بھارتی میڈیا کا واویلا

یارلنگ زینگبودریا بھارتی ریاست اروناچل پردیش میں آتا ہے جہاں وہ براہماپترا کہلاتا ہے۔


ویب ڈیسک October 01, 2016
یارلنگ زینگبودریا بھارتی ریاست اروناچل پردیش میں آتا ہے جہاں وہ براہماپترا کہلاتا ہے۔ فوٹو: فائل

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ چین نے براہماپترا دریا کا پانی روک لیا جس کے باعث بھارت کو پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تبت سے چین اور پھر بھارت کے براہماپترا ڈیم میں داخل ہونے والے پانی کے حوالے دعویٰ کیا گیا ہے کہ چین نے بھارتی دریا کا پانی روک لیا جو بھارت کے لئے تشویش کا باعث ہے۔ چین تبت میں یارلنگ زینگبو دریا پر بجلی بنانے کے لئے سب سے بڑا ڈیم تعمیر کر رہا ہے جس کا تعمیراتی کام 2014 میں شروع ہوا جسے 2019 تک مکمل کیا جانا ہے جب کہ یارلنگ زینگبو دریا بھارتی ریاست اروناچل پردیش میں آتا ہے جہاں وہ براہماپترا کہلاتا ہے اور اسی دریا سے گنگا اور جمنا نکلتے ہیں۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ براہماپترا دریا کا پانی ابھی نہیں روکا جاسکتا اور یہ سب بھارتی میڈیا کا ڈرامہ ہے کیوں کہ چین اس وقت اس دریا پر تبت میں ڈیم تعمیر کر رہا ہے اور اس کی تعمیر تک پانی نہیں روکا جاسکتا تاہم بھارت لائن آف کنٹرول پر کشیدگی سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لئے اس قسم کے بے بنیاد دعوے کر رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں