مردان ضلع کچہری پر حملے میں ملوث 5 دہشت گرد گرفتار
گرفتاردہشت گردوں نے تفتیش کے دوران 4 حملوں کی منصوبہ بندی کا انکشاف کیا، ترجمان وزیر اعظم ہاؤس
ضلع کچہری میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں ملوث 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق مردان حملے میں ملوث دہشت گردوں کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی گئی ہے جس کے مطابق حملے میں ملوث 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جنہوں نے تفتیش کے دوران 4 حملوں کی منصوبہ بندی کا انکشاف کیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: مردان ضلع کچہری میں خود کش حملہ
ترجمان نے بتایا کہ وزیراعظم نے انٹیلی جنس اداروں کی محنت اور کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کامیاب کارروائی پر مبارک باد دی جب کہ وزیر اعظم نے کارروائی کو محفوظ پاکستان کی جانب ایک اور اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے منصوبے بے نقاب ہونے سے سینکڑوں قیمتی جانیں بچ گئیں۔
واضح رہے کہ 2 ستمبر کو مردان ضلع کچہری میں دہشت گردوں کے حملے میں 14 افراد شہید اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔