کراچی کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے
سندھ حکومت حالات پر قابو پالے گی، رفیق انجینئر،ادارہ برائے معذورین کا دورہ
صوبائی وزیر اسپیشل ایجوکیشن رفیق انجینئر نے کہا ہے کہ کراچی میں دہشت گردی کو لسانیت اور فرقہ واریت کا رنگ دے کر ملک کے معاشی حب اور موجودہ حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی سازش ہو رہی ہے۔
نیول بیس، رینجرز کے ہیڈ کوارٹر اور سی آئی اے کے دفتر کو بارود سے اڑانے جیسے حملے کر کے کچھ لوگ سندھ کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں اور کچھ قوتیں فوج کو لانا چاہتی ہیں، مگر سندھ حکومت پولیس اور رینجرز کی مدد سے حالات پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائے گی اور اس سازش کو ناکام بنا دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد میں ادارہ برائے معذورین کے دورے کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کا مسئلہ دوبارہ اٹھانا سندھ کے عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے پی پی کالا باغ ڈیم کے سخت خلاف ہے اور اس کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائے گی اور اس کی مخالفت کریگی ۔
انہوں نے کہا کہ پی پی کی موجودہ حکومت نے 18 ویں ترمیم کے بعد2011 میں اسپیشل ایجوکیشن کی علیحدہ وزارت اور مئی 2012 میں اسپیشل ایجوکیشن کی علیحدہ ڈائریکٹوریٹ قائم کی اور اس وقت سندھ بھر میں 3 ریجنل ڈائریکٹوریٹ کراچی ، سکھر اور حیدرآباد میں کام کر رہے ہیں۔ اسپیشل ایجوکیشن کے پاس سندھ بھر میں معذورین کی بحالی اور تعلیم و تربیت کے کُل 48 ادارے کام کر رہے ہیں ۔ انہوں نے واضح کیا کہ خصوصی بچوں کو سہولتوں کی فراہمی میں غفلت برتنے والے کو معاف نہیں کیا جائے گا ۔
اس موقع پر انہوں نے ان اداروں کے مختلف حصے دیکھے اور ذہنی پسماندہ جسمانی معذور اور نابینا ، بہرے اور گونگوں کو دی جانے والی تعلیم کا عملی مظاہرہ دیکھا اور اساتذہ کو ہدایت کی کہ وہ معذوروں کو شفقت سے تربیت اورتعلیم فراہم کریں ۔ بعد ازاں انہوں نے گورنمنٹ سروس سینٹر فار اسپیشل چلڈرن جامشورو اور شاہ لطیف کمپلیکس فار اسپیشل ایجوکیشن جامشورو کا دورہ کیا اور ان کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔