پٹھان کوٹ حملہ ایک اور بھارتی جھوٹ کا پول کھل گیا

حملہ ضرور ہوا لیکن کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، اسلحہ نہ ہونے کے باعث ہم بھاگ نکلے، بھارتی فوجی


INP October 02, 2016
بھارتی میڈیا کے مطابق حملے کے نتیجے میں7 بھارتی فوجی اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔ فوٹو: فائل

پٹھان کوٹ میں بھارتی ایئربیس پرحملے کی حقیقت اوربھارتی جھوٹ کھل کرسامنے آگیا۔

برطانوی ویب سائٹ کے مطابق ایک بھارتی فوجی نے انکشاف کیا ہے کہ پٹھان کوٹ ایئربیس پرحملہ توضرور ہوا تھا لیکن کوئی بھارتی فوجی زخمی یا ہلاک نہیں ہوا، جب حملہ ہواتواس وقت کسی بھی بھارتی فوجی کے پاس کوئی ہتھیار موجودنہیں تھا۔

بھارتی فوجی نے انکشاف کیاکہ اسلحہ نہ ہونے کی وجہ سے حملہ ہوتے ہی ہم بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگئے اور کسی بھارتی فوجی کوگولی بھی نہیں لگی۔

یاد رہے2جنوری2016 کوپٹھان کوٹ ایئربیس پر حملہ ہوا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حملے کے نتیجے میں7 بھارتی فوجی اہلکار ہلاک ہوئے تھے جبکہ بھارت نے حملے کا الزام پاکستان پرعائد کیا تھا لیکن اب بھارت کاجھوٹ کھل کر سامنے آگیاہے اور بھارت کے جھوٹ کوبے نقاب کرنے والا ان کااپناہی فوجی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |