پاکستان پرعسکریت پسندوں کی مدد کے الزامات بے بنیاد ہیں جلیل عباس جیلانی
بھات اپنی عوام کومطمئین کرنے کےلئے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کو سرجیکل حملے کا نام دے رہا ہے، امریکا میں پاکستانی سفیر
لاہور:
امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے کہ بھارت کا سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ حقیقت سے دور جب کہ پاکستان پر عسکریت پسندوں کی مدد کے الزامات بے بنیاد ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ بھارت اپنی عوام کو مطمئین کرنے کے لئے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کو سرجیکل حملے کا نام دے رہا ہے، بھارت کا سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ حقیقت سے بہت دور ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب میں تمام دہشت گرد تنظیموں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی گئی اور 4 ہزار سے زائد دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا، پاکستان پرعسکریت پسندوں کی مدد کے الزامات سراسر بے بنیاد ہیں۔
پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ 2 جوہری پڑوسی ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی آئے اور موجودہ صورتحال کے حوالے سے وائٹ ہاؤس اورامریکی قیادت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان اپنے دفاع کا پورا حق رکھتا ہے اور ہماری افواج میں اپنی سرزمین کے خلاف دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت موجود ہے۔
جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ 'را' کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کی گرفتاری اور بلوچستان میں بھارتی مداخلت سے متعلق تمام دستاویزات بین الاقوامی برادری کو دکھائی گئی ہیں۔ سارک کانفرنس پر بات کرتے ہوے پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ بھارت نے اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں شرکت سے انکار کرکے سارک کے منشور کی خلاف ورزی کی ہے۔