مہنگائی کے سبب کرسمس پر گھروں کی سجاوٹ مشکل ہو گئی

سامان کی قیمت میں بھی50فیصد تک اضافہ، کرسمس ٹری کی سجاوٹ کے لیے90فیصد سامان چین سے درآمد کیا جارہا ہے.


Kashif Hussain December 11, 2012
کرسمس کے سلسلے میں بوہری بازار صدر میں دکانوں پر آرائشی اشیا فروخت کے لیے سجائی گئی ہیں۔ فوٹو : ایکسپریس

مسیحی برادری کے کم آمدن والے طبقے کے لیے مہنگائی کے سبب کرسمس کے تہوار پر گھروں کی سجاوٹ مشکل ہوگئی ہے، روپے کی قدر میں کمی اور لاگت بڑھنے کی وجہ سے کرسمس پر استعمال ہونے والے سجاوٹ کے سامان کی قیمت میں بھی 50فیصد تک اضافہ ہوگیا ہے۔

کرسمس کے موقع پر گھروں اور کرسمس ٹری کی سجاوٹ کیلیے90فیصد سامان چین سے درآمد کیا جارہا ہے جن میں کرسمس ٹری، داخلی دروازے پر سجایا جانے والا Wreath، گلاس بالز، سانتا کلاز کے ماڈلز، کینڈی اسٹک، کرسمس ہیٹ، برقی جھالریں، بڑے سائز کے ستارے اور دیگر سجاوٹی اشیا شامل ہیں، صدر کا بوہری بازار کرسمس کی خریداری کیلیے اہم ہے تاہم سال بہ سال سجاوٹ کے سامان کی دکانوں کی تعداد کم ہوتی جارہی ہے۔

عام دنوں میں گھریلو سجاوٹ کا سامان فروخت کرنے والی دکانوں پر کرسمس کی سجاوٹ کا سامنا فروخت کیا جارہا ہے،صدر میں10سال سے کرسمس کی سجاوٹ کا سامان فروخت کرنیو الے سیف الدین نے بتایا کہ ہر سال کرسمس کے حوالے سے سجاوٹ کے سامان کی فروخت میں کمی کا سامنا ہے،گذشتہ سیزن کے مقابلے میں اس سال فروخت60فیصد تک کم ہے جس کی اہم وجہ درآمدی سامان کی قیمت میں اضافہ اور عمومی مہنگائی کے سبب مسیحی برادری کی قوت خرید میں کمی بتائی جاتی ہے بوہری بازار کے ایک دکاندار کے مطابق کراچی کی مارکیٹ سے دیگر شہروں کے گاہک بھی خریداری کیلیے آتے تھے۔

6

تاہم اس سال شہر میں بدامنی کی وجہ سے دوسرے شہروں سے گاہکوں کی آمد میں نمایاں کمی ہوئی ہے، کوئٹہ سے خریداری کے لیے آنے والے ایک مسلمان گاہک نے بتایا کہ وہ اپنے ایک مسیح دوست کیلیے کرسمس ٹری خرید کر کوئٹہ لے جائیں گے،4فٹ کے کرسمس ٹری اور اس کے سجاوٹ کے سامان پر 4ہزار روپے سے زائد کا خرچہ آیا ہے، اس موقع پر دکاندار نے بتایا کہ ڈالر مہنگا ہونے روپے کی قدر میں کمی سے لاگت بڑھ رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں