جماعت اسلامی اور فنکشنل لیگ میں انتخابی مفاہمت پر اتفاق

معراج الہدیٰ کی پیر پگارا سے ملاقات، الیکشن اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال.


Staff Reporter December 11, 2012
معراج الہدیٰ کی پیر پگارا سے ملاقات، الیکشن اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال.

جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی نے مسلم لیگ (فنکشنل) کے سربراہ پیر پگارا پیرصبغت اللہ شاہ راشدی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور دو طرفہ دلچسپی کے امور ' پیش آمدہ انتخابات او رملکی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، طرفین نے انتخابی مفاہمت اور مل کر ساتھ چلنے پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر جماعت اسلامی سندھ کے سیکریٹری ممتاز سہتو، نائب امرا اسد اللہ بھٹو، راشد نسیم،کراچی کے امیر محمد حسین محنتیاورسیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری بھی موجود تھے، پیر پگارا نے جماعت اسلامی کے رہنمائوں کی آمد کا خیر مقدم کیا اور کہاکہ نماز اور تسبیح پڑھنے والوں کا میرے گھر آنا خیرو برکت کا باعث ہے، انھوں نے کہاکہ ملک کی صورتحال پر آج ہر محب وطن شخص پریشان ہے، حکومت نے اپنے پانچ سالوں میں ملک کے تمام اہم اداروں کو تباہی کے دہانے پرپہنچا دیا ہے، 30-35 ہزار جرائم پیشہ افراد کو پولیس میں بھرتی کیا گیا ہے اور عملاً چور کو چوکیداری پرمامور کردیا گیا ہے۔

7

ہم نے اصولوں کی بنیاد پر حکومت سے علیحدگی اختیار کی ہے، ڈاکٹر معرا ج الہدیٰ صدیقی نے کہاکہ پیر پگارا کے فیصلے سے ہمیں ہمت ملی ہے ، حکومت سندھ دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال بنی ہوئی ہے، سندھ نے ہمیشہ پیپلزپارٹی کو ووٹ دیا مگر پیپلزپارٹی نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں