ڈونلڈ ٹرمپ نے 18 سال سے ٹیکس ادا نہیں کیا امریکی اخبار

ٹرمپ نے1990 کے درمیان ٹیکس ریٹرن فائل میں 90 کروڑ ڈالر کا خسارہ ظاہر کیا جس پر انہیں ٹیکس ادا نہ کرنےکی چھوٹ ملی،اخبار

ٹرمپ نے1990 کے درمیان ٹیکس ریٹرن فائل میں 90 کروڑ ڈالر کا خسارہ ظاہر کیا، اخبار. فوٹو: فائل

امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ 18 سال سے ٹیکس ہی ادانہیں کیا ہے۔


امریکی میڈیا کے مطابق اخبار کو ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں جو دستاویزات ملی ہیں ان میں بتایا گیا ہے کہ ٹرمپ نے گزشتہ 18 سال سے ٹیکس ہی ادانہیں کیا، دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ نے1990 کے درمیان میں ٹیکس ریٹرن فائل میں 90 کروڑ ڈالر کا خسارہ ظاہر کیا تھا جس کے باعث وہ اگلے 18 سال تک ٹیکس ادا کرنے سے مستثنیٰ ہوگئے تھے۔ دوسری جانب ٹرمپ کے ترجمان نے اس خبر کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے تمام ٹیکسس ادا کیے ہیں۔
Load Next Story