آرٹس کونسل میں انتخابی سرگرمیوں کازور و شور سے آغاز

احمد شاہ اور شہر قائد پینل نے کاغذات جمع کرادیے،پولنگ25دسمبر کو ہوگی.


Cultural Reporter December 11, 2012
آرٹس کونسل کے سالانہ انتخابات کیلیے محمد احمد شاہ، پروفیسر اعجاز فاروقی پینل کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے موقع پر امیدواروں اور دیگر کا گروپ۔ فوٹو : ایکسپریس

آرٹس کونسل میں 25دسمبر کو ہونے والے سالانہ انتخابات2012کی انتخابی سرگرمیوں کا زور شور سے آغازہوگیا ۔

آرٹس کونسل میں زبردست سیاسی سرگرمیاں نظر آئیں، الیکشن میںحصہ لینے والے2بڑے پینلز نے اپنے اپنے امیدواروں کے کاغذات جمع کرائے، گذشتہ چند سالوں سے آرٹس کونسل کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے احمد شاہ پینل نے صدر کیلیے احمد شاہ، متبادل امید وار کے طور پر پروفیسر اعجاز فاروقی، نائب صدر کے لیے محمود احمد خان جبکہ متبادل اقبال لطیف، جوائنٹ سیکریٹری امین یوسف متبادل شہناز صدیقی، خازن ہما میر متبادل ڈاکٹر فوزیہ خان،جبکہ گورننگ باڈی کے امیدواروں میں پروفیسر سحر انصاری، ڈاکٹر فوزیہ خان، ڈاکٹر ریحانہ شاہ، ڈاکٹر قیصر سجاد، سلمان علوی، ارشد محمود، اطہر وقار عظیم، قدسیہ اکبر، فاطمہ ثریا بجیا، مجید ابدانی، سید سعادت جعفری، اقبال لطیف، شہناز صدیقی، منور سعید، نقاش کاظمی،نورالہدی شاہ،ثمینہ کمال اور فرہاد زیدی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

9

شہر قائد کے پینل کے امید واروں کے ناموں کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا لیکن شہر قائد پینل کے جن امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں ان میں خالد آرائیں،رضوان صدیقی، سید اظفر رضوی، نجم الدین شیخ، بشیر سدوزئی، منظر ایوبی، انجینئر علی حیدر، علی طوفانی، اسلم، شکیل صدیقی، سلیم آفریدی، اکبر علی، ایم ایوب، خالد ظفر، ندیم ایڈووکیٹ قابل ذکر ہیں،12دسمبر کو ناموں کی اسکرونٹی کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں