گورنر نے مہزرہ زیدی کو کسی بھی ملک میں علاج کی پیشکش کردی

مہزرہ گذشتہ دنوں دہشت گردی کے واقعے میں زخمی ہوئی تھیں جب کہ اس ہی واقعے میں ان کے والد جاں بحق ہوئے تھے.

مہزرہ گذشتہ دنوں دہشت گردی کے واقعے میں زخمی ہوئی تھیں جب کہ اس ہی واقعے میں ان کے والد جاں بحق ہوئے تھے. فوٹو : اے پی پی

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے پیر کی شام آغا خان اسپتال میں دہشت گردی کے واقعے میں زخمی ہونیوالی طالبہ سیدہ مہزرہ زیدی کی عیادت کی۔


مہزرہ گذشتہ دنوں دہشت گردی کے واقعے میں زخمی ہوئی تھیں جب کہ اس ہی واقعے میں ان کے والد جاں بحق ہوئے تھے،گورنر سندھ نے مہزرہ کے عزم و حوصلے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ کراچی کی ملالہ ہیں، حصول تعلیم کے لیے جاتے ہوئے انھیں دہشت گردوں نے نشانہ بنایا، گورنر نے مہزرہ کے اقارب اور ڈاکٹرز سے علاج معالجے کے بارے میں دریافت کیا، انھوں نے مہزرہ کے علاج پر آنیوالے تمام اخراجات اور ضرورت کے مطابق دنیا میں کہیں بھی علاج کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا۔
Load Next Story