کسی ملک پر حملہ کیا اور نہ کسی کی زمین پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں نریندر مودی

عالمی جنگوں میں ڈیڑھ لاکھ بھارتی فوجیوں نے جانیں قربان کی لیکن دنیا نے اس قربانیوں کا احساس نہیں کیا،نریندر مودی


ویب ڈیسک October 02, 2016
عالمی جنگوں میں ڈیڑھ لاکھ بھارتی فوجیوں نے جانیں قربان کی لیکن دنیا نے اس قربانیوں کا احساس نہیں کیا،نریندر مودی۔ فوٹو:فائل

لائن آف کنٹرول پر سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ کرنے والے بھارت کے تمام ارمان ٹھنڈے ہوگئے اور اب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھڑکیں مارنے کے بجائے حقیقت بیان کرنے میں ہی عافیت محسوس کی ہے۔



نئی دلی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے سرجیکل اسٹرائیک کے حوالے سے کچھ نہ کہا اور بھارت اور بھارتی فوجیوں کے قصیدے ہی پڑھتے رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے کبھی کسی ملک پر حملہ نہیں کیا اور نہ ہم کسی کی زمین پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں لیکن 2 عالمی جنگوں میں ڈیڑھ لاکھ بھارتی فوجیوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اس کے باوجود بھارت عالمی برادری کو اپنی قربانیوں کا احساس نہیں دلا پایا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب بھی میں بیرون ملک دورے پر جاتا ہوں تو بھارتی فوجیوں کی یادگاروں پر ضرور حاضری دیتا ہوں تاکہ دنیا کے لئے ہماری قربانیوں کو یاد رکھا جائے۔



بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ بیرون ملک رہنے والے بھارتی نژاد لوگ بھی سیاست یا پھر غیر ملکی زمین پر قبضہ میں شامل نہیں ہوتے بلکہ دیگر کمیونٹیز کے ساتھ مل جل کر رہتے ہیں، بھارت کے لوگ پانی کی طرح ہیں اور دوسرے لوگوں کے ساتھ گھل مل كر رہتے ہیں۔ مودی کا کہنا تھا کہ کئی قربانیوں کے باوجود دنیا نے بھارت کی اہمیت کو نہیں سمجھا جب کہ بھارت کا انسانیت کی خدمت کرنے میں بہت بڑا حصہ ہے اور دیگر ممالک جنگ زدہ ممالک میں پھنسے اپنے شہریوں کی بحفاظت واپسی کے لئے بھارت کی خدمات چاہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں