سندھ میں سرکاری ملازمتوں پر پابندی ختم

وزیر اعلی سندھ نے سرکاری بھرتیوں پر پابندی ختم کر کے بڑا صائب فیصلہ کیا ہے


Editorial October 02, 2016
فوٹو: این این آئی

سندھ میں نوے ہزار سے زاید خالی سرکاری آسامیوں کے با وجود ملازمتوں پر پابندی عاید تھی جس کو سندھ کابینہ نے فوری طور پر ختم کر دیا ہے اور وزیر اعلی سید مراد علی شاہ نے ان تمام آسامیوں کو میرٹ پر مکمل کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

جب مختلف حکومتیں سرکاری محکموں میں سفارشی بھرتیوں کی بھر مار کے باعث ملازمتوں پر پابندی عاید کر دیتی ہیں تو ملک میں بیروزگاری میں لامحالہ اضافہ ہونے لگتا ہے حتیٰ کہ ایسی نوبت آ جاتی ہے جب سرکاری محکموں میں نوے ہزار سے زاید آسامیاں خالی ہو جاتی ہیں جیسا کہ سندھ میں ہوا تاہم وزیر اعلی سندھ نے سرکاری بھرتیوں پر پابندی ختم کر کے بڑا صائب فیصلہ کیا ہے جس سے یقیناً بیروزگاری کم ہو گی اور اس کے ساتھ ہی پچاس ہزار کے لگ بھگ پروموشنوں کی بھی اجازت دے دی گئی ہے۔

جس سے ترقی کے انتظار میں بیٹھے ملازمین کی ٹینشن ختم ہو جائے گی اور ان کی کارکردگی میں اضافہ ہو گا۔ سندھ کی صوبائی کابینہ نے عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کرنے، دکانوں اور مارکیٹوں کے لیے صبح 9 سے شام 7 بجے جب کہ شادی ہالوں کو بند کرنے کے وقت 10 بجے شب تک اوقات کار لاگوکرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے اوقات کار پر عملدرآمد اور تاجروں سے مذاکرات کے لیے کمیٹی قائم کر دی۔ یہ فیصلے ہفتہ کوسندھ سیکرٹریٹ کے کیبنٹ روم میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کے چوتھے اجلاس میں کیے گئے۔ ان فیصلوں پر عملدرآمد سے معاملات بہتر ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں