مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی کیمپ پر حملہ 2 اہلکار ہلاک

فوجی کیمپ پر حملے کرنے والے 2 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا جب کہ 4 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، بھارتی میڈیا


ویب ڈیسک October 02, 2016
فوجی کیمپ پر حملے کرنے والے 2 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا جب کہ 4 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، بھارتی میڈیا فوٹو:فائل

مقبوضہ کشمیر کے علاقے بارا مولا میں نامعلوم افراد کی جانب سے بھارتی فوجی کیمپ پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ 4 حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب بھی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے سری نگر سے 50 کلو میٹر دور بارامولا میں فوجی کیمپ پر پہلے دستی بم پھینکے جس کے بعد شدید فائرنگ کی جب کہ فائرنگ کا تبادلہ وقفے وقفے سے 2 گھنٹے تک جاری رہا۔ مسلح افراد کی جانب سے حملہ 46 راشٹریہ رائفل کے کیمپ پر کیا گیا جس کے نتیجے میں 2 فوجی ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فوجی کیمپ پر حملہ کرنے والوں کی تعداد 6 تھی جس میں سے 2 کو ہلاک کیا جاچکا ہے جب کہ 4 حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ فوجی کیمپ پر اس قسم کے حملے نے کئی سوالات کو جنم دے دیا ہے، مقبوضہ وادی میں گزشتہ 2 ماہ سے زائد عرصے سے کرفیو ہے اس کے باوجود فوجی کیمپ پر حملہ ہونے کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ 2 ہفتے قبل بھی 4 افراد نے اڑی سیکٹر پر حملہ کر کے 19 بھارتی فوجیوں کو ہلاک کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں