پاک امریکا جوہری عدم پھیلاؤ پر مذاکرات ختم ہوگئے

بھارت کی طرح امریکا پاکستان کو بھی سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی فراہم کرے۔


Sana News December 11, 2012
بھارت کی طرح امریکا پاکستان کو بھی سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی فراہم کرے۔.فوٹو: فائل

لاہور: پاک امریکا جوہری عدم پھیلاؤ پر مذاکرات ختم ہونے پر اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ مذاکرات میں پاکستان نے موقف اختیار کیا ہے کہ ہمارا جوہری پروگرام مکمل طور پر محفوظ ہے اور پاکستان اپنی دفاعی صلاحیت کو برقرار رکھے گا۔

اسلام آباد میں ہونے والے پاک امریکا جوہری عدم پھیلائو کے بارے میں مذاکرات میں پاکستان نے موقف اختیار کیا ہے کہ بھارت کو سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی دینے سے طاقت کا توازن خراب ہوا۔ مذاکرات میں پاکستان کی طرف سے ایڈیشنل سیکریٹری برائے اقوام متحدہ چوہدری اعزاز احمد اور امریکا کی طرف سے انڈر سیکریٹری فار انٹرنیشنل سیکیورٹی روز گوٹے موئیلر نے اپنے اپنے وفد کی قیادت کی۔ مذاکرات میں پاکستان نے امریکا پر باور کرایا ہے کہ بھارت کو سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی فراہم کرنے پر خطے میں طاقت کا توازن خراب ہو چکا ہے اور پاکستان اپنی کم از کم دفاعی صلاحیت برقرار رکھنے پر مجبور ہے ۔ پاکستان نے امریکا پر یہ بھی واضح کیا کہ پاکستان توانائی کے بحران کا شکار ہے اور بھارت کی طرح امریکا پاکستان کو بھی سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی فراہم کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں