پاکافغانترک رابطوں میں آسانی کیلیے ہاٹ لائن کاقیام

ترک صدر اپنے پاک افغان ہم منصبوں کو عشائیہ دینگے،اختلافات زیر بحث آئیں گے


AFP December 11, 2012
ترک صدر اپنے پاک افغان ہم منصبوں کو عشائیہ دینگے،اختلافات زیر بحث آئیں گے , فوٹو : فائل

HYDERABAD: پاکستان، افغانستان اور ترکی کے صدور نے باہمی رابطوں کو آسان تر بنانے کیلیے ایک ہاٹ لائن قائم کی گئی ہے تاکہ بحرانی کیفیات سے نمٹنے میں آسانی رہے۔

ایک ترک آفیشل نے رازداری کی شرط پر بتایا کہ مذکورہ ہاٹ لائن اتوار سے فعال کر دی گئی ہے لیکن تاحال کسی صدر نے اس پر رابطہ نہیں کیا۔ پاکستان اور افغانستان کے صدور منگل اور بدھ کو ترکی میں مذاکرات کریں گے۔

3

جس میں کابل کا پاکستان پر یہ الزام بھی زیر بحث آئے گا کہ افغان انٹیلی جنس چیف اسد اللہ خالد پر حملے کی منصوبہ بندی پاکستان میں ہوئی۔ یاد رہے کہ اسداللہ سے ملاقات میں طالبان امن وفد کے ایک شریک نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا۔ ترک صدر عبداللہ گل منگل کو اپنے پاکستانی و افغان ہم منصبوں کو عشائیہ دیں گے۔ انتہا پسندی کے خلاف تعاون کی حوصلہ افزائی کے لیے قائم مشاورتی مکینزم کا ترکی میں یہ ساتواں اجلاس ہے۔ اس مکینزم کا قیام 2007 میں عمل میں آیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں