کرینہ کپور کا انکم ٹیکس اکاؤنٹ اور پاس ورڈ ہیک

میرا پرسنل اکاؤنٹ نمبر اور پاس ورڈ استعمال کرکے جعلی انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرائے گئے ہیں، کرینہ کی پولیس میں رپورٹ


ویب ڈیسک October 03, 2016
کرینہ کپور خان رواں برس ماں بننے والی ہیں، فوٹو: فائل

کرینہ کپور کے ماں بننے کا وقت قریب آرہا ہے لیکن وہ روایتی طور پر آرام کے بجائے مسلسل فلمی اور غیر فلمی سرگرمیوں میں مشغول ہیں تاہم چند روز قبل انہیں ایک ایسی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے وہ پولیس سے رابطے پر مجبور ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور نے ممبئی کے بی کے سی پولیس اسٹیشن میں سی اے پرکاش ٹھکر نامی شخص کی وساطت سے رپورٹ درج کرائی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کسی نے ان کے پرمیننٹ اکاؤنٹ نمبر اور اس کے پاس ورڈ کو استعمال کرتے ہوئے جعلی انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرائے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیس ملک کے قانون کے مطابق ان کا پی اے این اکاؤنٹ ہیک کرنے اور اس کا پاس ورڈ چرانے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں