ایم کیو ایم نے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کے لیے قومی اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی

حکومت نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائے، قرارداد کا متن


ویب ڈیسک October 03, 2016
نیشنل ایکشن پلان کے اہم حصوں پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے ضرب عضب میں بھی کامیابی نہیں مل رہی، قراردا کا متن : فوٹو: فائل

ایم کیوایم پاکستان نے قومی اسمبلی میں قرار داد جمع کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں مکمل طور پرناکام ہوچکی ہے ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے قومی اسمبلی میں قرار داد جمع کرائی ہے۔ قرارداد خواجہ سہیل منصور اور شیخ صلاح الدین نے جمع کرائی ہے ۔ اس قرارداد میں فاروق ستار اور دیگر ارکان اسمبلی کے بھی دستخط ہیں۔

قرار داد میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد پر مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اور حکومت معاشرے سے انتہا پسندی ختم کرنے کی ذمہ داری بھی ادا نہیں کر پائی، دہشت گردی تب تک ختم نہیں ہوسکتی جب تک انتہا پسندی پر قابو نہ پایا جاسکے نیشنل ایکشن پلان کے اہم حصوں پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے ضرب عضب میں بھی کامیابی حاصل نہیں ہورہی۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ملک کی موجودہ صورتحال پر غور کرنے کے لئے آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں