کراچی میں گرمی کی لہر میں اضافہ

گرمی کی شدت آئندہ 3 سے 4 روز برقرار رہے گی، ماہرین موسمیات


ویب ڈیسک October 03, 2016
آج درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات۔ فوٹو؛ فائل

KARACHI: شہر قائد میں گرمی ایک مرتبہ پھر لوٹ آئی ہے اور درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی بڑھنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی اور گرد و نواح میں گرمی کی لہر ایک مرتبہ پھر بڑھ گئی ہے، صبح 11 بجے شہر میں درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاپہنچا ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی کے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کراچی میں دن بھر موسم گرم رہنے کا امکان ہے اور درجہ حرارت بھی 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا خدشہ ہے تاہم ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اکتوبر کے اوئل میں گرمی کی شدت میں اضافہ معمول کی بات ہے، گرمی کی یہ شدت آئندہ 3 سے 4 روز جاری رہے گی، جس کے بعد دن گرم اور راتیں بتدریج ٹھنڈی ہوجائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں