بھارت سرحدوں پر کشیدگی سے دنیا کی توجہ مسئلہ کشمیر سے ہٹانا چاہتا ہے سرتاج عزیز

پاک بھارت قومی سلامتی کےمشیروں میں ایل اوسی پر کشیدگی کم کرنے کے لیے رابطے پراتفاق کیا گیا ہے، مشیر خارجہ

ناصرجنجوعہ اور اجیت دوول کے درمیان بات چیت میں ایل اوسی پرکشیدگی کم کرنے کے لیے رابطے پراتفاق کیا گیا، مشیر خارجہ۔ فوٹو : رائٹرز

RAWALPINDI:
مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ بھارت سرحدوں پر کشیدگی سے دنیا کی توجہ کشمیر میں جاری مظالم سے ہٹانا چاہتا ہے۔

سرکاری نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ بھارت ایل او سی پر کشیدگی پیدا کرکے دنیا کی توجہ مسلہ کشمیر سے ہٹانا چاہتا ہے لہذا پاکستان کی ہر ممکن کوشش ہے کہ سرحدی تناؤ کم کرکے کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر توجہ مرکوز کی جائے، وزیراعظم نواز شریف نے بھی واضح کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل تک بھارت کی جانب سے سرحد پر کشیدگی ہوتی رہے گی۔


سرتاج عزیز نے پاک بھارت قومی سلامتی کے مشیروں ناصرجنجوعہ اور اجیت دوول کے درمیان رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کے درمیان ہونے والی بات چیت کے دوران ایل او سی پر کشیدگی کم کرنے کے لیے روابط قائم رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

 
Load Next Story