لاپتہ 54بھارتی فوجی پاکستانی جیلوں میں ہیںانتھونی

بھارتی وفد نے2007 میں 10پاکستانی جیلوں کادورہ کیاتھا،لوک سبھامیں تحریری جواب


INP December 11, 2012
بھارتی وفد نے2007 میں 10پاکستانی جیلوں کادورہ کیاتھا،لوک سبھامیں تحریری جواب فوٹو: فائل

KARACHI: بھارتی وزیردفاع اے کے انتھونی کہاہے کہ 1965اور1971ء کی جنگوں میں لاپتہ ہونے والے 54بھارتی فوجی پاکستان کی جیلوں میں ہوسکتے ہیں ۔

معاملہ پڑوسی ملک کے حکام کے ساتھ اٹھایاہے مگروہ اپنی جیلو ں میں ایسے قیدیوں کی موجودگی کوتسلیم نہیں کررہے۔

11

پیرکوبھارتی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق لوک سبھاکے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران ایک رکن کے سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے اے کے انتھونی نے کہاکہ ہمیں یقین ہے کہ 1965اور1971ء کی جنگوں میں بھارت کے جودفاعی اہلکارلاپتہ ہوئے تھے وہ پاکستان کی جیلوں میں موجود ہیں اوریہ معاملہ بھارتی حکومت نے پاکستان کی حکومت کے ساتھ اٹھایا ہے لیکن پاکستانی حکام ایسے اہلکاروں کی حراست کوتسلیم نہیں کرتے۔انھوں نے کہاکہ لاپتہ اہلکاروں کے عزیزوں پرمشتمل 14 رکنی وفد نے2007ء میں پاکستان کی 10 جیلوں کادورہ بھی کیاتھا تاہم وفد کسی لاپتہ دفاعی اہلکارکی ہاں موجودگی کوتصدیق نہیں کرسکا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں