سنی اتحاد کونسل سے سنی تحریک نے علیحدگی اختیار کرلی

اپنی شناخت کے ساتھ الیکشن میں حصہ لیں گے، جلد نیا سیاسی وجود میں آئیگا، ثروت قادری


Staff Reporter December 11, 2012
کراچی کی بدامنی میں کالعدم فرقہ وارانہ تنظیمیں ذمے دار ہیں، سانحہ نشتر پارک کا از خود نوٹس لیا جائے فوٹو: فائل

سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ جس بنیاد پر سنی اتحاد کونسل کا حصہ بنے تھے اس کی خلاف ورزی کی گئی۔

اسی بنا پر آج ہم اس اتحاد سے آزاد ہوگئے۔ آب آئندہ انتخابات اپنی آزاد حیثیت میں اپنی شناخت کے ساتھ حصہ لیں گے۔ انتخابات کے حوالے سے فنکشنل لیگ سمیت دیگر جماعتوں سے ملک گیر سطح پر کافی پیش رفت ہوچکی ہے۔ جلد نیا سیاسی اتحاو وجود میں آئے گا۔ کراچی کی بدامنی میں کالعدم فرقہ وارانہ تنظیمیں بڑی ذمہ دار ہیں۔ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں دھاندلی، فائرنگ اور بے ضابطگیاںقابل مذمت ہیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل ہے کہ سانحہ نشترپارک کے از خود نوٹس کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں۔ آئندہ انتخابات ملک بھر میں فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں اور فوج پولنگ اسٹیشن کے اندربھی تعینات ہونا چاہیے۔

14

ان خیالات کا اظہار انھوں نے مرکز اہلسنّت پر مرکزی و صوبائی رہنماؤں کے 2روزہ ہنگامی اجلاس کے بعد پیر کی شام پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ ملک میں موجودہ حکمرانوں کو اپنے جمہوری دور میں عوام کو ریلیف دینا تھا۔ مگر افسوس یہ کام سپریم کورٹ کررہی ہے انھوں نے کہا کہ سانحہ نشترپارک کے لیے سپریم کورٹ کے ریما رکس ہمارے زخموں پر مرہم رکھنے کے مترادف ہے اور ہم چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ سانحہ نشترپارک کے از خود نوٹس کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں ۔ انھوں نے کہا کہ22فروری 2013 حیدر آباد میں آزاد پاکستان کانفرنس منعقد کی جائے گی

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں